گجرات کے مینڈیٹ چور استعفیٰ دیں ، مقابلہ کیلئے تیار ہوں :عابد رضا

گجرات کے مینڈیٹ چور استعفیٰ  دیں ، مقابلہ کیلئے تیار ہوں :عابد رضا

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 62 چودھری عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 62 ہی کیوں، مینڈیٹ چور مستعفی ہوں، ضلع گجرات کے ہر حلقہ سے مقابلہ کرنے کو تیار ہوں۔۔۔

امتحان میں نقل کر کے پا س ہونے والے سر اٹھا کر بات کرنے کے قابل نہیں رہتے ،حیرت ہے کہ نہتی عورتوں کے خلاف سرکاری مشینری کے بل بوتے پر الیکشن جیتنے والے شرمسار ہونے کے بجائے للکارنے کی کوشش کر رہے ہیں، الیکشن 2024 میں تو سازش کے تحت میرے آبائی علاقے کے پریزائیڈنگ آفیسرز غائب کر کے میرے حلقہ کے عوام کو نمائندگی سے محروم رکھا گیا لیکن اگر این اے 62 میں ضمنی الیکشن کا میدان سجا تو مینڈیٹ چوروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں