مختلف علاقوں سے متعدد موٹر سائیکلیں اور کاریں چوری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ، جہاں مختلف علاقوں سے متعدد موٹر سائیکلیں اور کاریں چوری کی گئی ہیں۔
الفلاح سے 3، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے 3، فریئر سے ایک ، سولجر بازار سے ایک ، سرجانی ٹاؤن سے 2، شرافی گوٹھ سے ایک ، کورنگی سے ایک ، چاکیواڑہ سے ایک ، سعود آباد سے ایک ، عزیز بھٹی سے ایک ، جمشید کوارٹر سے 2، اورنگی ٹاؤن سے ایک ، شیر شاہ سے ایک ، آرام باغ سے ایک ، کلری سے ایک ، شارع فیصل سے ایک ، سچل سے ایک ، بلوچ کالونی سے ایک ، سکھن سے ایک ، گزری سے ایک اور رسالہ سے ایک موٹر سائیکل چوری کی گئی۔اس کے علاوہ، جوہر آباد کے علاقے میں ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔ پولیس نے چھینی گئی موٹر سائیکل کی تلاش شروع کردی ہے ۔اسٹیل ٹاؤن میں دو کاریں چوری کی گئی ہیں۔ پولیس نے دونوں چوری شدہ گاڑیوں کی تلاش کے لئے اقدامات شروع کر دیے ہیں ۔جمشید کوارٹرز میں ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر چھینی گئی موٹر سائیکل کی تلاش شروع کر دی ہے ۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین لی گئی ۔