کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کرینگے ،لبنیٰ نذیر

کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کرینگے ،لبنیٰ نذیر

لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا ہے کہ امن کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے تمام شہریوں کا یکساں تعاون درکار ہے ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع میں کرسمس کی تقریبات کے پرامن اور خوشگوار ماحول میں انعقاد کے لئے فول پروف حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے سلسلے میں ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اور ضلعی امن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اقلیتی برادی کے رہنما جیکب آفتاب، اقلیتی ممبران مقصود مسیح، اعظم سلیم مسیح، صدر مزدور یونین اسلم مسیح، چیئرمین مزدور یونین الباس مسیح ، ممبر چرچ کمیٹی ناصر مسیح ، ارجمند موجود تھے ۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے صبح 8 بجے ضلعی ہسسپتال کادورہ کیا ،انتظامی امور،صفائی ستھرائی ،طبی سہولتوں کا جائزہ لیا ، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی ،مریضوں کے بیڈز کی چادریں فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں