اوورسیز نے سول نافرمانی مسترد کردی : مریم اورنگزیب
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید 31 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی ہے۔ اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں۔ مار دو، جلا دو، گالی گلوچ، غنڈہ گردی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔ نو مئی کے مجرموں سے ملک کی ترقی، سنبھلتی ہوئی معیشت، عوام کی خوشحالی، ہضم نہیں ہو رہی جس کو چار سال میں تباہ و برباد کر کے گئے تھے۔ نو مئی کے مجرم، ملک کو لوٹنے والے چور اور ملک کو جلانے والے بہروپئے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سنبھلتی ہوئی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔