دوپولیس افسروں کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
لودھراں(سٹی رپورٹر )محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے دو افسروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔ریٹائرمنٹ پر ڈی پی او کامران ممتاز نے یادگاری شیلڈ دی اور۔
پھولوں کے ہار پہنائے ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے بھی گلدستے اور تحائف پیش کیے ،ڈھول کی تھاپ پر ساتھیوں نے جشن منایادونوں افسروں کو گاڑی میں سکواڈ کے ساتھ پروٹوکول کے ساتھ گھر پہنچایا گیا۔سب انسپکٹر برکت علی نے 34 سال جبکہ سب انسپکٹر عبدالمالک 37 سال مدت ملازمت میں شہریوں کی خدمت کی۔اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ یہ ریٹائرمنٹ نہیں بلکہ ایک شاندار کیریئر کی کامیابی ہے اور احسن طریقے سے سروس پوری کرنے کے بعد باعزت ریٹائرڈ ہونا اعزاز کی بات ہے ۔