عوامی سہولت کیلئے کھلی کچہریوں کاسلسلہ تیز کردیا،ڈی سی
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رضا ہال میں پر ماہ کے آغاز میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کرکے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رضا ہال میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات کی شنوائی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریونیو افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل ہے اس سلسلے میں شہریوں کو ایک چھت تلے تمام پراپرٹی سے متعلقہ سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔محمد علی بخاری نے کہا کہ درخواستوں کا مکمل ریکارڈ تیار کرکے فوری ریلیف فراہم کرنے کا میکنزم نافذ کیا ہے۔