ریونیو عوامی خدمت سروس کے دوران شکایات کی سماعت
لودھراں (سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلع بھر میں ریونیو عوامی خدمت سروس کا انعقاد ۔
ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے ضلع کونسل ہال لودھراں میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت سروس کے دوران عوامی شکایات کی سماعت کی اور انکے فوری ازالہ کیلئے تحریری احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی اور اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی نے ریونیو خدمت سروس میں شرکت کی ۔ ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے تحصیل کہروڑپکا اور تحصیل دنیاپور میں بھی ریونیو عوامی خدمت سروس کا انعقاد کیا گیا ۔ ریونیو عوامی خدمت سروس میں افسران نے محکمہ ریونیو سے متعلق شہریوں کے مسائل سنے اور پیش کی جانے والی درخواستوں پر تحریری احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سائلین کی شکایات کے ازالہ کے لیے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروس کا مقصد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے ، ریونیو افسر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے ایک ہی چھت تلے موجود ہیں ،درخواستوں پر ریلیف کی شرح بہت بلند ہے جو حوصلہ افزاء ہے ۔