تحریک انصاف کا ایجنڈا ملک کو دیوالیہ کرنا ، ثاقب خورشید

تحریک انصاف کا ایجنڈا ملک کو دیوالیہ کرنا ، ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی،خبر نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں اس کا ایجنڈہ ملک عزیز کو معاشی و سیاسی اعتبار سے دیوالیہ کرنا ہے ۔

،پانچ سالہ اڑان پاکستان منصوبہ کی تکمیل سے ایشیائی ٹائیگر بننے کی پرانی منزل اور ترقی یافتہ ممالک کی ہم پلہ صلاحیت کا ملنا نوشتہ دیوار ہے ،انتشاریوں کی سیاست کا بوریا بستر جلد گول ہوجائے گا ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی اندھی حمایت اور امریکہ کی طرف سے میزائل ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن پر پابندیوں پر اظہار مذمت کے بجائے خوشی نے پی ٹی آئی قائدین کے حقیقی چہروں کو محب وطن پاکستانیوں کے سامنے بالکل بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے ،عوام کو پاکستان عزیز ہے مرشد کی نفرت بھری ملک دشمنی پر مبنی سیاست نہیں ۔ پاک افواج اور سپہ سالار عاصم منیر ہائی الرٹ ہیں ،کوئی بھول میں نہ رہے ہر نادیدہ قوت کو تگنی کا ناچ نچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں