تعلیمی بورڈملازمین کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، ملک نثار

تعلیمی بورڈملازمین کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، ملک نثار

ملتان(خصوصی رپورٹر) ایمپلائز یونین تعلیمی بورڈ ملتان کے نومنتخب صدر ملک نثار کا کہنا ہے کہ ملازمین کے حقوق کاتحفظ اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے ۔

وہ مبارکباد کے لئے آنے والے وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پردیگر عہدیداربھی موجود تھے ، آنے والے وفود میں سابق ای ڈی او اشفاق گجر،ایمپلائز یونین زکریایونیورسٹی کے سابق صدر ملک صفدر اوردیگرعہدیدار شامل تھے ملک نثار کا کہنا تھا کہ بورڈز ایمپلائز اس وقت نازک دور سے گزر رہے ہیں اس لئے اتفاق کی ضرورت ہے سب کو ملکر اپنے مسائل سے نمٹنا ہوگا جلد ہی تعلیمی بورڈز فیڈریشن ک الیکشن بھی منعقد کرائے جائیں گے ۔ ملک صفدر کا کہنا تھا کہ ملک نثار نے ملازمین کی خدمت کا مشن شروع کررکھا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل فاتح چلے آرہے ہیں امید ہے وہ مستقبل میں بھی ملازمین کی خیر خواہی کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں