نشتر ہسپتال،نیا سال پرانے مسائل،سکیورٹی و عملہ صفائی تنخواہوں سے محروم

نشتر ہسپتال،نیا سال پرانے مسائل،سکیورٹی و عملہ صفائی تنخواہوں سے محروم

ملتان(لیڈی رپورٹر) نیا سال مسائل وہی پرانے ، نشتر ہسپتال کے سکیورٹی عملے کا پانچ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سڑک بلاک کر کے احتجاج۔

 ، فاقوں پر مجبور سکیورٹی عملے کو ایک بار پھر انتظامیہ نے تنخواہیں دینے کی یقین دہانی کروا دی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں نجی سکیورٹی کمپنی کے زیر انتظام کام کرنے والے ایک سو دس سکیورٹی گارڈز کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس پر سکیورٹی عملے نے بدھ کی دوپہر نشتر ہسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے سڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ادھر سکیورٹی عملے کا کہنا تھا پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی نجی کمپنی کہتی ہے نشتر ہسپتال نے بل کلیئر نہیں کئے نشتر ہسپتال انتظامیہ کہتی ہے کمپنی سے تنخواہیں لو ہمارے گھروں پر فاقے ہیں، اعلیٰ حکام نوٹس لیں ادھر نشتر ہسپتال کے اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر شاہد مگسی نے احتجاج کرنے والے سکیورٹی عملے سے مذاکرات کئے اور انہیں ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد کے پاس لے گئے جہاں ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد نے سکیورٹی عملے کو یقین دہانی کروائی کہ نشتر ہسپتال نے نجی سکیورٹی کمپنی کے بل کلیئر کر دئیے ہیں جمعرات کے روز نجی سکیورٹی کمپنی کے ذمہ داران کو نشتر ہسپتال بلوا لیا گیا ہے ایک سے دو روز میں تنخواہوں کے مسائل حل کر دئیے جائیں گے ۔دوسری جانب ہسپتال کے جینی ٹوریل سٹاف (عملہ صفائی )بھی گزشتہ چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہے جس کے باعث ملازمین کے گھروں پر فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے جبکہ نجی کمپنی کے تحت نشتر ہسپتال میں کام کرنے والے جینی ٹوریل سٹاف کو نجی کمپنی مالکان کہتے ہیں کہ نشتر ہسپتال انتظامیہ بل کلیئر نہیں کر رہی جبکہ ہسپتال انتظامیہ کہتی ہے کمپنی دستاویزات پوری نہیں دے رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں