مجتبیٰ شجاع کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زور
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مقامی سکول کی پہلی سالانہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں میں عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے طلبہ کی جانب سے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو اجاگر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی قومی و بین الاقوامی مسائل سے آگاہی سکول انتظامیہ کی کامیابی ہے۔ انہوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت پر کی گئی سرمایہ کاری ملک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔