ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کا تسلسل جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے ۔انہوں نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر ہی افسروں کو فون کالزکرکے داد رسی کا حکم دیا اور واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان بھی روزانہ عوام کے لئے قابل رسائی رہیں اور عوامی مسائل کو خندہ پیشانی سے سن کر ان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں