رواں سال لاہور میں275 فیڈر بسیں بڑھانے کی تیاری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) محکمہ ٹرانسپورٹ نے نئے سال کی پہلی نوید سنا دی۔ رواں سال لاہور میں فیڈر بسوں کی تعداد 200 سے بڑھ کر 475 ہو جائیگی۔ 2026 میں لاہور کیلئے بسوں کی تعداد بڑھا کر 800 تک کر دی جائیگی۔
رواں سال صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں 500 سے زائد الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بسوں کی تعداد اگلے سال تک 1 ہزار کرنے پر کام کیا جا رہا ہے ۔ پہلے مرحلہ میں لاہور کیلئے 27 الیکٹرک بسیں بہت جلد پہنچیں گی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بتایا لاہور میں 27 الیکٹرک بسوں کے روٹس اور دیگر ضروری معاملات فائنل کر لئے ، بسوں کی تعداد بڑھنے سے نجی گاڑیوں کا رش ختم ہوگا۔ عوام کو سستی اور معیاری سواری میسر آئیگی 2024 میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے پہلی بار ریکارڈ 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ خلاف ورزیوں پر 20 کروڑ سے زائد رقم کے جرمانے کئے گئے ۔