ذوالفقار علی شہید نے قوم کو زبان دی:گورنر سلیم حیدر
حضرو (نمائندہ دنیا) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ذوالفقار علی بھٹو شہید نے قوم کو زبان دی ان جسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
پنجاب میں پیپلز پارٹی کو بڑی قوت بنانا مشن ہے، بلاول بھٹو وزیراعظم پاکستان بن کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا پیپلز پارٹی بھٹو شہید کے مشن کو پورا کرنے کیلئے سیاسی میدان میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہے، صدر آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پارٹی کو متحد رکھا یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت بھی آصف علی زرداری کی وجہ سے قائم ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، بلاول بھٹو اپنے نانا اور والدہ کے مشن کو پورا کریں گے پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی میں عام ورکروں کو بھی عزت دی جاتی ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو بڑی قوت بنانے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہوں۔