تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید تیز ، پختہ ، عارضی تعمیرات مسمار ، 35 دکانیں سیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہانزیب اعوان کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن تیز کر دیا گیا اے ڈی سی جی و قائمقام سی او عمر فاروق کی۔۔۔
نگرانی میں ایم او آر زویا بلوچ کی سربراہی میں انکروچمنٹ افسران ملک شاہد محمود، رانا شوکت ، مہر رمضان نے دیگر عملے کے ہمراہ مختلف بازاروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے پختہ و عارضی تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ اسی طرح تنبیہ کے باوجود فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے اور دکانوں سے کے سامنے ریرھیاں وغیرہ کھڑی کروا کر ان سے پیسے لینے کی شکایات پر اب تک 35 دکانوں کو سیل کیا جا چکا ہے ۔ اے ڈی سی جی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ تاجر ایم سی انتظامیہ سے تعاون کریں اور از خود تجاوزات کو ختم کر دیں۔ بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔ادھر سی او ایم سی عمر فاروق نے شہر میں سیوریج اور صفائی کا نظام مزید بہتر بنانے کیلئے سینٹری سپروائزروں کو بلا امتیاز اپنے اپنے حلقوں میں کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ، سستی لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بلدیہ دفتر میں سینٹری سپروائزروں خصوصی نشت کی اور شکایات سیل چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت کی۔ عمر فاروق نے سرکاری واجبات کی وصولی کو بہتر بنانے اور عملہ کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔