پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد شدید مندی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 750 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

بعدازاں سٹاک مارکیٹ اچانک منفی زون میں چلی گئی، ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 320 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا جس کے باعث ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کمی کیساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں