ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن اور پلان طلب

ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن اور پلان طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت نئے منصوبوں اور اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔۔۔

 سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورس کرنے کے عمل پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ بڈنگ کے عمل کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع ہو گئے۔ شہر کی بیوٹیفکیشن اور اپ لفٹ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اہم شاہراہوں، میڈین سٹرپس، گرین ایریاز سمیت دیگر اہم مقامات پر مختلف مجسمے اور ڈیزائن نصب کئے جارہے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سرینگر ہائی وے، کلب روڈ پر جدید اور خوبصورت لائٹس مستقل نصب کی جائیں، ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن اور پلان و بہترین بزنس ماڈل مرتب کیا جائے، ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر میں فلاور شاپس اور کیفے ٹیریا قائم کیا جائے۔ بتایا گیا کہ ڈیجیٹل سمارٹ پارکنگ کا آغاز 8مختلف سائٹس پر کیا جاچکا، چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی ڈپلومیٹک شٹل سروس ایریا میں ڈیجیٹل سمارٹ پارکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے، وصولیاں آن لائن کی جائیں، کیش وصول نہ کی جائے۔ سیکٹر C-14میں اوورسیز پاکستانیوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید سیکٹرز اور پلاٹس پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے پارک انکلیو تھری میں بجلی کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں