ڈاکٹر عائشہ زبیر کا دورہ ڈے کیئر سنٹر،انتظامات کا جائزہ لیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ زبیر نے ۔
گزشتہ روز یونیورسٹی کے ڈے کیئر سینٹر اور لیڈیز کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل یونیورسٹی گیلانی لاء کالج ڈاکٹر سمزا فاطمہ اور دیگر خواتین اساتذہ تھیں۔ انہوں نے اس موقع پر ڈے کیئر سنٹر کے عملہ اور وہاں پر موجود بچوں سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ ڈے کیئر سینٹر میں یونیورسٹی اساتذہ افسروں اور ملازمین کے بچوں کی دن میں نگہداشت کی جاتی ہے ۔ بیگم وائس چانسلر نے ڈے کیئر سینٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور سینٹر کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز بھی دیں۔