فیملی کیسز جلد نمٹائے جائیں وائس آف فادرز کا ڈسڑکٹ کورٹ کے سامنے احتجاج

فیملی کیسز جلد نمٹائے جائیں وائس آف فادرز کا ڈسڑکٹ  کورٹ کے سامنے احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وائس آف فادرزسرگودھا نے ڈسڑکٹ کورٹ کے سامنے بھر پور احتجاج کیا جس میں صفدر عباس تلہ ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ،غلام مصطفی وائس پریزیڈنٹ،نوید کامران۔۔۔

محمد عدنان ،سلطان محمد ٹیپو ایڈووکیٹ اور نان کسٹیوڈل فادرز بڑی تعداد میں شریک ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ بچوں کا خرچہ ٹائم پر لیا جاتا ہے لیکن گھر کی ملاقات پر کئی سال لگ جاتے ہیں، یک طرفہ ڈگری ختم کی جائے ،فیملی کیسوں کو جلد سے جلد نمٹایا جائے ، والد خرچہ نہ دے تو جیل جائے لیکن اگر والدہ بچے کی ملاقات نہ کروائے تو کوئی نہیں پوچھتا، ہم صدر پاکستان،وزید اعظم اور چیف جسٹس سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں قانون کے مطابق انصاف دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں