سکولوں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں:ڈی سی چنیوٹ

 سکولوں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں:ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل نے کہا ہے کہ ایجوکیشن افسران سکولوں کی بہتری و بحالی کے حوالے سے اقدامات کریں۔

 ، چھٹیوں کے بعد سکولوں کی پراپر مانیٹرنگ کریں ،میرٹ پر فیصلے ، جزاء و سزا کا عمل جاری رکھیں ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کونسل کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایجوکیشن افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہی ، اجلاس میں سی او ایجوکیشن ناصر عزیز ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ، ڈپٹی ڈی اوزسمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے مزید کہا کہ سکولوں میں پرنسپل ڈائری روزانہ کی بنیاد پر لکھی جائے ، ایجوکیشن افسر سکولوں کے وزٹ کے دوران اپنی آبزرویشن لاگ بک میں تحریر کریں ، جو اساتذہ کرام طلباء پر محنت کر رہے ہیں انکی حوصلہ افزائی اور جو بہتر پرفام نہیں کر رہے انکے خلاف ایکشن لینے سے گریز نہ کیا جائے ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن ناصر عزیز نے چند اہم امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے مناسب ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں