ہنی ٹریپ : اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
لاہور(عدالتی رپورٹر)سیشن عدالت میں خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ دریں اثنا انسداد دہشتگردی عدالت میں نامزد ملزم حسن رضا نے درخواست ضمانت دائر کردی۔