فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان خاکستر

فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں واقع عمارت میں قائم فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے بعد قابو پالیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آرام باغ میں واقع فرنیچر مارکیٹ میں عمارت میں قائم گودام میں آگ بھڑک اٹھی،آگ نے پہلی منزل کے بعد دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں اور ایک باوزر نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔فائر بریگیڈ کے مطابق آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ۔آتشزدگی سے لاکھوں کے فوم کے گدے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں