غیر قانونی کمرشلائزیشن پر 56 املاک سیل
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں نے غیر قانونی کمرشلائزیشن پر شادمان، نیو مسلم ٹاؤن، سبزہ زار میں کارروائیاں کیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان، نیو مسلم ٹاؤن میں 25 سبزہ زار میں 31 املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، فوڈ پوائنٹ، اسٹیٹ آفس، ورکشاپ، رینٹ اے کار، بیوٹی سیلون، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔