کمشنر کا اجلاس ،تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا

کمشنر کا اجلاس ،تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعیدنے اجلاس کی صدارت کی اور ڈویژن کے چاروں اضلاع میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن، پرائس کنٹرول اقدامات، ستھرا پنجاب پروگرام اور۔

 کے پی آئیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر عابد ممتازاور دیگر افسر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے ۔کمشنر نے ڈویژن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بازاروں میں تجاوزات کے مسئلے کے حل کیلئے ٹریفک پولیس اور بلدیہ کے عملہ کی مستقل ڈیوٹی لگائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ گورننس میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہیے کمشنر نے کہا کہ کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے ،انتظامی افسر کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لیں انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں