خالدجاوید گورائیہ کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کادورہ

خالدجاوید گورائیہ کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کادورہ

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالدجاوید گورائیہ کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کادورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ایمر جنسی، نرسری وارڈ، آئی سی یو، فارمیسی سمیت جملہ شعبہ جات کاتفصیلی معائنہ کیا۔۔۔

 اور صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف سی عمر فاروق بھی مو جود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو سرکاری ادویات اور علا ج معالجہ کی تما م سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال کے صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لائی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں