تحصیل پپلاں میں بغیر لائسنس زرعی ادویات و کھاد کا کاروبار کی دکان پر چھاپہ
میانوالی،کندیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ پپلاں محمد وقاص الحسن نے حمزہ ٹریڈرز چک نمبر 01 ایم ایل تحصیل پپلاں میں زرعی ادویات و کھاد کی دکان پر۔۔۔
چھاپہ مارا جو کہ بغیر لائسنس، ڈیلر شپ، انوائسز اور سٹاک رجسٹر کے زرعی زہروں کا کاروبار کرتے ہوئے پایا گیا اور زائدالمیعاد زرعی ادویات قبضے میں لیکر حمزہ علی، امجد علی ولد ذوالفقار علی کے خلاف تھانہ پپلاں میں ایف آئی آر درج کروادی۔ مزید براں تمام دکانداروں کو ہدایت کی لائسنس، ڈیلر شپ، انوائس، سٹاک رجسڑاور کیش میموکا مکمل ریکارڈ رکھیں۔