2ڈاکو گرفتار ، لاکھوں روپے موٹر سائیکل اور موبائل فون برآ مد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے دو ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر آغا ذوالقرنین نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک ڈاکوئوں وقاص نعیم اور گلزار احمد کو گرفتار کر کے ،لاکھوں روپے ،موٹرسائیکل، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں5وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔