عوام کو مہنگائی کا تحفہ پی ٹی آ ئی حکومت نے دیا :نصیر عباس
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنما،ممبرقومی اسمبلی نصیرعباس سدھو سے گزشتہ روزڈیرہ سدھ پرعمائدین حلقہ این اے 65نے وفود کی صورت میں ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں علاقائی مسائل،تعمیراتی کاموں بارے مفصل اندازمیں آگاہ کیا ۔
شرکاسے گفتگوکرتے ہوئے نصیرعباس سدھونے کہاکہ مسلم لیگ (ن)میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اپنی انتھک کوششوں سے وفاق اور پنجاب کے عوام کو ہرممکن ریلیف پہنچانے میں مصروف ہیں’ مسلم لیگ (ن) کا مشن عوامی خدمت ہے ’ ہم نے الیکشن مہم میں جتنے وعدے کئے تھے ایک ایک کر کے پورے کر رہے ہیں اور عوامی امنگوں پر پورا اتر رہے ہیں’انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں ملک کا ستیاناس کر دیا تھا’ مہنگائی کا تحفہ بھی ہمیں پی ٹی آئی حکومت دے کر گئی ہے عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں، یہاں سے منتخب ہونیوالوں نے کبھی بھی پلٹ کر نہیں دیکھا بلکہ اقتدارکوانجوائے کیا ،دوستوں ساتھیوں سنگ دھڑے کی مشاورت سے معیاری اوردیرپاتعمیراتی کام کروائیں گے ۔