قریشی گروپ کی امیدوار جنرل سیکرٹری ڈیمو کریٹک لائرز کی حمایت

قریشی گروپ کی امیدوار جنرل سیکرٹری ڈیمو کریٹک لائرز کی حمایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بار کے قریشی گروپ نے میاں دانش قریشی ایڈووکیٹ، میاں محمد عثمان قریشی کی سربراہی میں ڈیمو کریٹک ینگ لائرز کے اُمیدوار براے جنرل سیکرٹری چودھری عاصم جان ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔

میاں دانش قریشی ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ ڈیموکریٹک ینگ لائرز گروپ جس تیزی سے وکلاء میں مقبول ہو رہا ہے ،وہ دن دور نہیں جب یہ گروپ ڈسٹرکٹ بار کا سب سے بڑا گروپ ہوگا ،گروپ کے سربراہ طارق اسماعیل ایڈووکیٹ نے قریشی گروپ کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر محمد عاصم جان ایڈووکیٹ ، انیس الرحمٰن ایڈووکیٹ ، چودھری محمد شکیل ایڈووکیٹ ، شیخ علی بابا ایڈووکیٹ ، شیخ محمد نعمان ایڈووکیٹ ، ملک حامد ایڈووکیٹ، ریحان ملک ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں