بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ سخت،56صارف پکڑ میں آگئے

بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ سخت،56صارف پکڑ میں آگئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

ایک روز میں مزید 56 افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔39بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر35 لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔7جنوری 2025ء کوملتان سرکل میں7بجلی چوروں کو2لا کھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور6 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں5افراد کوایک لاکھ70ہزار روپے جرمانہ عائد اور5ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 3صارفین کو ایک لاکھ90ہزار روپے جرمانہ عائد اور ایک مقدمہ درج،بہاولپور سرکل میں7صارفین کو5لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائد او رژ7 مقدمات درج ،ساہیوال سرکل میں11 بجلی چور کو15لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد اور9بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ،رحیم یار خان سرکل میں7صارفین کوایک لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائداور7 ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں7 صارفین کوایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد اور3مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 2 بجلی چور کوایک لاکھ روپے جرمانہ عائد، ایک مقدمہ درج،خانیوال سرکل میں 7صارفین کو4لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔جنوبی پنجاب میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں4کروڑ روپے وصول کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں