راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رنگا رنگ تفریحی میلے کا انعقاد
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ایک روزہ رنگا رنگ تفریحی میلہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف قسم کے جھولے اور کھانے کے مختلف سٹالز لگائے گئے تھے۔
راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ایک روزہ رنگا رنگ تفریحی میلہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف قسم کے جھولے اور کھانے کے مختلف سٹالز لگائے گئے تھے، یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال نے میلے کا افتتاح کیا اور سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے منتظمین کی محنت اور لگن کو سراہا۔