غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات جاری کرنیکی ہدایت

 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات جاری کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق اجلاس ہوا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سروے کے عمل کو تیز کیا جائے اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تعمیرات کا گوگل اور سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے جائزہ لیا جائے ، لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جا ئے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات سی ڈی اے ویب سائٹ پر جاری کی جائیں اورا نکی تشہیر میڈیا پر بھی کی جائے ۔ دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے سے بدھ کے روز چیئرمین ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید شیخ اور انکی ٹیم نے ملاقات کی ،محمد علی رندھاوا نے مختلف منصوبوں میں جوائنٹ وینچر کے تحت ملکر کام کرنے پر زور دیا، اس موقع پر سی ڈی اے اور ای او بی آئی کے درمیان مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں