بابر علاؤ الدین کا وہاڑی ماڈل بازار ،ہسپتال، خانیوال روڈ کادورہ

 بابر علاؤ الدین کا وہاڑی ماڈل بازار ،ہسپتال، خانیوال روڈ کادورہ

وہاڑی (خبرنگار) چیئرپرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ برگیڈئیر بابر علاؤ الدین نے ماڈل بازار ، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ۔

خانیوال روڈ کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ماڈل بازار کو فعال کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ماڈل بازار میں اشیاء کی کم نرخوں پر دستیابی اور سہولیات بارے بریفنگ دی۔ بابر علاؤ الدین نے ماڈل بازار شاپس پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ بھی لیا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن پر ماڈل بازار فعال کرنے اور خوبصورت ڈیزائن پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی کاوشوں کو سراہا ، بابر علاؤ الدین نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ماڈل بازار میں عوام کو عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کی جا رہی ہیں ۔ بابر علاؤ الدین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال دورے کے موقع پر ادویات کی فراہمی ، علاج معالجہ سروسز ، صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا انہوں نے ہسپتال میں علاج معالجہ سہولیات اور سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صحت کی بہترین سہولیات عوام کا حق ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجہ کی فراہمی پر فوکس ہے ،ہسپتال انتظامیہ عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنائے ۔دریں اثنا چیئرپرسن بابر علاؤ الدین نے خانیوال روڈ کا بھی معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ایکسین ہائی وے نے روڈ کے تعمیراتی کام بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں