ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کا ریسکیو سٹیشن وہاڑی کا دورہ
وہاڑی (خبرنگار )ممبر سٹینڈنگ کمیٹی و ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے ریسکیو سٹیشن وہاڑی کا دورہ کیا ۔
،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت ٹریننگ مکمل کرنے والے انٹرنی نوجوانوں سے ملاقات کی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل اور افسروں نے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کا ریسکیو آفس میں استقبال کیا ۔ریسکیورز اور نوجوان طلبہ نے مہمانوں کو سلامی پیش کی ، مہمانوں نے ریسکیو سٹیشن کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا اور ایمرجینسیز کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر دانش خلیل نے بریفنگ دی اس کے ساتھ ہی انٹرنی نوجوانوں نے پیشہ ورانہ مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔اس موقع پر میاں ثاقب خورشید نے کہا ریسکیو 1122 ایک بہترین اور منظم ادارہ ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے نوجوان انٹرنی بھی ریسکیو 1122 کے ساتھ منسلک ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ انٹرنشپ حاصل کرنے والے جوانوں نے بھی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے عزم کا اعادہ کیا اس موقع پر کنٹرول روم انچارج محمد عمران ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر سجاد احمد نہرسٹیشن کوآرڈینٹر اصغر نواز بھٹی میڈیا کوارڈینٹر محمد طارق رشید اور محمد عظیم جٹ بھی موجود تھے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت ٹریننگ مکمل کرنے والے انٹرنی نوجوان سے بھی ملاقات کی ۔