2025کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا سال ہوگا،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی (آن لائن)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ 2025 کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا سال ہوگا ، عملی اقدامات سے ثابت کیا جائے گا۔۔
کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، پانی کی لائنیں توڑنے والے ہر دور میں ہوتے ہیں ، ہمارے دور میں پانی کی لائنیں ڈالی جا رہی ہیں، جہاں کوتاہی ہوگی اس کی تحقیقات کروائیں گے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ناظم آباد نمبر 4 ، ناظم آباد نمبر 2 ، اور غریب آباد میں ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ نوتعمیر شدہ سڑکوں، پیور اور فٹ پاتھ کی تعمیر کا افتتاح کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سٹی کونسل کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد ، جمن دروان، ڈائر یکٹر جنرل انجینئرنگ طارق مغل اور دیگر افسران اور منتخب نمائندے بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 25 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی ہیں، کراچی والوں کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، پیپلزپارٹی وہ کام کرتی ہے جس کا فائدہ عوام کو ہوتا ہے ،بلاول بھٹو کی سربراہی میں بہتری اور ترقی کاسفرجاری رہے گا ۔