آئی جی کی اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس، ایس ڈی پی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا تمام افسران جرائم کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، جرائم کی بیخ کنی کیلئے سیف سٹی کی معاونت حاصل کریں، ہر ہفتہ تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگز کریں، انہوں نے کہا ہمارے عہدے ہماری عزت ہیں، آپ کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے کام لینا ہے مگر آپ جواب دہ ہیں، ایس ڈی پی اوز براہ راست اپنے سرکل کے ذمہ دار ہیں، نائٹ پیٹرولنگ آفیسرز کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے، سماجی اور اخلاقی جرائم ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے، راہزنی کی وارداتوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی، جرائم کی بیخ کنی اور مقدمات میں ذاتی دلچسپی لیں اور تمام افسران اپنے علاقوں میں کھلی کچہریاں کریں۔