وزیر بحری امور سے چینی وفد کی ملاقات، تعاون پر اتفاق
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے معروف چائنا یونان سنی روڈ اینڈ برج کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین زب جیاژینگ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔۔۔
جس میں باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، اقتصادی ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ یہ چینی کمپنی اپنی جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کیلئے جانی جاتی ہے جسے قومی شاہراہوں کی بحالی کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کرنے پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے سراہا جا چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے انفراسٹرکچر، توانائی اور صنعتی تعاون میں چین کا کردار سراہتے ہیں، اب اس تعاون کو بحری شعبے تک وسعت دی جائے گی۔