ڈسٹرکٹ بار میں نئی مسجد ، پبلک پارک سی سی ٹی وی کیمروں کا کا افتتاح
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈسٹرکٹ بار میں نئی مسجد اور پبلک پارک کا افتتاح کر دیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی ، ایس پی ہیڈکوارٹر ضیاء اﷲ، صدر بار سید محسن شیرازی ایڈووکیٹ، سیکرٹری قانون فرخ جاوید چیمہ ایڈووکیٹ سابق جسٹس مسعود جہانگیر اور راؤ فضل الرحمان ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر انتظامی و پولیس افسران اور وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر نے بار روم سے ملحقہ وکلاء کے پارک کا افتتاح بھی کیا۔ افسران نے وکلاء عہدیداران کے ہمراہ بار روم اور وکلاء کے چیمبرز و ضلع کچہری کی سیکورٹی کے لیے لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی افتتاح کیا۔ بعد ازاں انتظامی و پولیس افسران اور وکلاء میں تعریفی شیلڈز بھی تقسیم کیں گئیں۔