23میٹرو بس سٹیشنز پر 38 خودکار دروازے خراب
لاہور(شیخ زین العابدین)میٹرو بس کے بیشتر سٹیشنز پر آٹو میٹیڈ فیئر کلیکشن ڈور خراب ہوگئے، فیئر کلیکشن ڈور میں ٹوکن ڈالنے اور کارڈ سویپ کرنے سے خود کار دروازہ کھلتا تھا، میٹرو بس کے سٹیشن پر آٹو میٹیڈ کلیکشن ڈور تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئے۔۔۔
آٹو میٹیڈ فیئر کلیکشن سسٹم کے لیے لگائے گئے خود کار دروازے خراب ہیں، میٹرو بس کے 23 سٹیشنز پر لگے 38 خود کار دروازے خراب ہیں، میٹرو سٹیشنز پر آنے والے مسافر ایک ہی خودکار دروازے کا استعمال کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے شاہدرہ سے گجومتہ تک میٹرو بس کا ٹکٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن اور بس شیڈول سسٹم کو نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کا پلان بنا لیا، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے دو جوائنٹ وینچر کمپنیوں کو کوالیفائی کر لیا، آٹو میٹیڈ فیئر کلیکشن کا ٹھیکہ لینے کے لیے بینک آف پنجاب کو جوائنٹ وینچر کے ساتھ کوالیفائی کر لیا گیا، جوائنٹ وینچر میں میزان بینک اور نجی کمپنی بھی کوالیفائی کر لی گئی، ٹکٹنگ سسٹم چلانے کے لیے حکومت کمپنی کو 3 کروڑ سے زائد رقم سالانہ ادا کرے گی، بسوں کے شیڈول سسٹم کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری کمپنی کو دی گئی، ٹکٹ کی فروخت، بینک ٹرانزیکشن، کرایہ اور مسافروں کی سہولت کی ذمہ داری بھی کمپنی کی ہے۔