مسائل کے حل کیلئے دوسری رنگ روڈ ضروری :ابراہیم مراد

مسائل کے حل کیلئے دوسری رنگ روڈ ضروری :ابراہیم مراد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سابق وزیر بلدیات اور ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے لاہور اربن پلاننگ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورنے شہر کے بڑھتے ہوئے شہری چیلنجز کے حل کے لیے دوسری رنگ روڈ کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔

یہ منصوبہ شہری توسیع کو منظم کرنے، اندرون شہر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے، سفری اوقات کو کم کرنے اور فضائی معیار کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ دنیا کے بڑے شہروں نے اسی طرح کے مسائل سے نمٹنے کے لیے متعدد رنگ روڈز کا نفاذ کیا ہے۔ لندن میں تین رنگ روڈز ہیں، جن میں ایم 25 موٹر وے، نارتھ اور ساؤتھ سرکولر روڈز اور انٹر رنگ روڈ شامل ہیں۔ بیجنگ جو دنیا کے تیز ترین ترقی کرنے والے شہروں میں سے ایک ہے، اب پانچ رنگ روڈز استعمال کر رہا ہے، جبکہ ماسکو اپنی ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے گارڈن رنگ، ایم کیڈ اور تیسری رنگ روڈ کا مؤثر استعمال کرتا ہے۔ پیرس اور دہلی بھی شہر کی ترقی اور ٹریفک کو منظم کرنے کیلئے متعدد رنگ روڈز پر انحصار کرتے۔ لاہور کو پائیدار ترقی کیلئے ان عالمی مثالوں کو اپنانا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں