پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں خالد جاوید
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور سی ایم کے پی آئیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکوکارہ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ، اے سی پپلاں اعجاز عبد الکریم کے علاؤہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی اور سی ایم انیشیٹو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور گرانفروشوں کا سختی سے محاسبہ کریں۔انھوں نے کہا کہ حکومتی نرخنامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے ۔اجلاس میں ہمتِ کارڈ، لائیو سٹاک کارڈ،اپنی چھت اپنا گھر،دھی رانی پروگرام، ستھرا پنجاب پروگرام، اینٹی سموگ ایکٹوٹیز، بیوٹیفکیشن ورک،سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ اور صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت ہدایت کی کہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔