پروفیسر عبدالرحمان مکی مرحوم کی خدمات کر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پروفیسر عبدالرحمان مکی کی وفات پر ان کی دین اسلام اور وطن عزیز کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے حیات و خدمات سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
جس کی صدارت پروفیسر حافظ مسعود کمال الدین نے کی اور ان کے بھائی حافظ عبدالحنان اور امیر شمالی پنجاب حمید الحسن نے خصوصی شرکت کی، اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ مسعود کمال الدین، حمید الحسن، حافظ عبدالرؤف، صدر شمالی پنجاب مسلم یوتھ لیگ عدیل عامر نے کہا کہ حافظ عبدالرحمان مکی کی امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کیلئے علمی و فکری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔