یورپی دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے آئی ٹی تعلیم ضروری :مقررین

 یورپی دنیا کا مقابلہ  کرنے کیلئے آئی ٹی  تعلیم ضروری :مقررین

بھیرہ(نامہ نگار )ملک کی ترقی کیلئے نوجوان نسل کو آئی ٹی کی تعلیم سے بہر مند کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ آنے والے وقت میں یورپی دنیا کا مقابلہ کیا جا سکے علاقہ میں آئی ٹی کی تعلیم کیلئے پرائیویٹ سطح پر انسٹیٹیوٹ کا قیام ایک قابل قدر اضافہ ہے۔۔۔

 جس کے لیے چوہدری اویس ظفر اور چوہدری گوہر علی کے ساتھی قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار زین پور روڈ بھیرہ پر نئے آئی ٹی انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل بھیرہ چو دھری اکرام اللہ سلیمی، ہیلتھ کونسل تحصیل بھیرہ کے رکن ملک شیراز بلوچ ، شاہین فاروقی و دیگر نے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں