شہر بھر میں کئی کھلے مین ہولز ،بڑا حادثہ ہونے کا خطرہ

شہر بھر میں کئی کھلے مین ہولز ،بڑا حادثہ ہونے کا خطرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر بھر میں کھلے مین ہولز انتظامیہ کی غفلت کے باعث کسی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔۔۔

 شہر میں بکر منڈی، کچہری پھاٹک‘منظور ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہریوں کو نشاندہی کر رکھی ہے جو نا صرف کسی خطرہ کی گھنٹی ہے بلکہ شہر میں کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں، سابق ایڈمنسٹریٹر نے کروڑوں روپے خرچ کر کے مختلف علاقوں میں گٹروں کی مرمت کیلئے پلاسٹک کے ڈھکن تیار کروائے تھے جو اکا دکامین ہولز پر لگا کر انتظامیہ کو سب اچھا کی رپورٹ ارسال کر دی گئی، جبکہ کھلے مین ہولز کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ مین ہولز بیس، بیس فٹ گہرے ہیں، جو نا صرف کسی جانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں، بلکہ روزانہ کی بنیاد پر حا دثات بھی رونما ہو رہے ہیں، جن کو فی الفور مرمت کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں