نوجوانوں کوباعزت روزگار فراہم کرنا اولین ترجیح ، رانا مشہود

نوجوانوں کوباعزت روزگار فراہم کرنا اولین ترجیح ، رانا مشہود

سوات (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو معاشرتی و معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کیلئے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی ملازمتوں کے دروازے کھول دے گا۔ سوات مالم جبہ میں نوجوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ ضروری تعلیم اور آئی ٹی کی تربیت کے بعد نوجوانوں کو باعزت ملازمتوں کیلئے بیرون ممالک بھیجا جائے گا، اس سلسلے میں اگلے تین مہینوں میں خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام اضلاع میں یوتھ سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے اور چھ ماہ کے آئی ٹی کورس پاس کرنے کے بعد ہر کوئی ایک لاکھ روپے ماہانہ کما سکے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں