شہر میں80ترقیاتی سکیمیں شروع ،داتا اور نشترزون سر فہرست
لاہور (عمران اکبر )لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی 59ارب مالیت کی 115میں 80سکیمیں شروع کر ا دی گئیں، 6 زون میں دو زون ترقیاتی سکیمیں مکمل شروع کر انے میں بازی لے گئے ۔
ڈی سی سید موسیٰ رضا نے چیف آفیسر کو سکیمیں جلد از جلد شفافیت سے مکمل کر انے کا ٹارگٹ دے دیا ۔بلدیہ عظمیٰ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی سکیموں میں داتا اور نشتر زون کونمبر ون قرار دیا گیا ۔ داتا گنج بخش زون کی کچی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار 967 گلیوں میں 3ارب 70کروڑ سے کام شروع کر دیا گیا، 23کنٹریکٹر کام کر ا رہے ہیں۔ نشتر زون کی 23سو 97گلیوں میں 12ارب روپے کی خطیر رقم سے کام شروع کر ا دیا گیا،یہاں کی 40سکیموں کیلئے 40ٹھیکیدار کام کر رہے ہیں۔ ترقیاتی سکیموں میں ٹف ٹائل، پی سی سی ،ڈرینج و سیوریج سسٹم،واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے ۔اسی طرح راوی زون میں 5ارب 10کروڑ 77لاکھ تخمینہ سے 29، شالامار میں 2ارب 21کروڑ 22لاکھ سے 13،گلبرگ میں 74کروڑ 64 لاکھ سے 5 جبکہ سمن آباد زون میں 84کروڑ 55لاکھ کی لاگت سے 4 سکیمیں شروع کر ا دی گئیں ۔