اڈا کھجی والا رنگ پور روڈ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

 اڈا کھجی والا رنگ پور روڈ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

مظفرگڑھ،رنگ پور(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن وایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کا اڈا کھجی والا رنگ پور پور روڈ کے جاری ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کیا،متعلقہ افسروں کی جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ ۔

پارلیمانی سیکرٹری اجمل خان چانڈیہ نے منصوبے کو بروقت مکمل اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ اجمل خان چانڈیہ نے اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں اہالیان رنگ پور سے روڈ کا وعدہ کیا تھا جو پورا ہونیوالا ہے ، وزیر اعلیٰ نے میری درخواست پر اس عوامی مفادکے اہم منصوبے کی منظوری دی، یہ روڈ ہمیشہ سیلاب سے متاثر ہوتا تھا ،اس کی چوڑائی 28 فٹ سے بڑھا کر تقریباً 44 فٹ کی جائے گی، مظفرگڑھ کو خوشاب اور جھنگ سے ملانے والی یہ قومی شاہراہ عرصہ سے عدم توجہی کا شکار تھی، رنگ پورکے سکولز اور کالج کی اپ گریڈیشن ،نکاسی وفراہمی آب کانظام بہتر کرنابھی ہمارے پلان کا حصہ ہے ، امن و امان پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، بی ایچ یو چک فرازی کی ری ویمپنگ جاری ہے ،آر ایچ سی رنگ پور کی ری ویمپنگ جلد شروع ہو جائے گی، رنگ پور اور چک فرازی کی سیوریج اور سولنگ کیلئے کثیر بجٹ مختص کیا گیا جس پر کام جاری ہے ، جلسہ سے دیگر معززین علاقہ نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں