ایل ڈی اے سکولوں کو منافع بخش بنانے کا پلان طلب

ایل ڈی اے سکولوں کو منافع بخش بنانے کا پلان طلب

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا اجلاس ہوا،ایل ڈی اے سکولوں کے ماڈل کو سیلف سسٹین ایبل بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز مجتبیٰ عرفات اور ڈائریکٹر ایجوکیشن غلام مرتضیٰ نے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے کے 6 سکولوں میں 5 ہزار سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور سکولوں کو منافع بخش بنانے کا پلان طلب کر لیا۔ایل ڈی اے سکولز میں ایڈمیشن کی تعداد بڑھانے ، سیکنڈ شفٹ شروع کرنے سمیت دیگر تجاویز، ایل ڈی اے سکولوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کا بھی جائزہ لیا گیا اور ڈائریکٹر ایجوکیشن ایل ڈی اے کو سیلف سسٹین ایبل ماڈل آئندہ چند روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں