سمبڑیال:ستھرا پنجاب،عدم ادائیگی پر ملازمین سراپا احتجاج
سمبڑیال (سٹی رپورٹر )تحصیل سمبڑیال میں صاف ستھرا پنجاب کے لیے رکھے گئے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سڑکوں پر آگئے۔۔۔
جب سے صاف ستھرا پروگرام شروع ہوا ہے کسی بھی ملازم کو ایک بھی تنخواہ نہیں ملی، ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے تک بطور احتجاج کام روک کر ہڑتال کردی۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال انتظامیہ سے شہر کے انتظامات سنبھالنے مشکل ہو گئے ہیں، سمبڑیال میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام پوری طرح سے فلاپ ہو کر رہ گیا ہے ۔صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی تکمیل کے لیے رکھے گئے نئے ملازمین کو پچھلے دو مہینے سے ایک بھی تنخواہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ملازمین نے سڑکوں پر ا کر زبردست احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور کام بندی کا بھی اعلان کر دیا۔ ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی طرف پچھلے دو ماہ میں ہمیں ایک بھی تنخواہ نہیں دی گئی ہمارے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں دیگر اخراجات بھی ہم سے پورے نہیں ہو رہے خدا کے لیے ہمیں ہمارا حق ادا کیا جائے ۔