شہریوں کو سیرو تفریح کی بہتر سہولتیں دینا ترجیح، قراۃ العین

شہریوں کو سیرو تفریح کی بہتر سہولتیں دینا ترجیح، قراۃ العین

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)شہریوں کو سیرو تفریح کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے نا جائز تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے تلیری پارک، یاد گار کلب اور غوث پاک قبرستان کو اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا اور سی او ضلع کونسل انعم معصوم خان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارکوں سمیت مرکزی شاہراہوں اور گلی محلوں میں صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تلیری پارک میں پودا لگایا اور جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ریلوے روڈ پردربار غوث پاک قبرستان اور محلہ قائم والا قبرستان کا بھی دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں